قائد انقلاب نے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے عیدالاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 135 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 2 ہزار 135 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =