ایران میں رواں سال کے دوران مصنوعات کی لوکالیزیشن پر 2۔3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے کان کنی، صنعت اور تجارت کے سربراہ نے ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کے فروغ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران، 2۔3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ ملکی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر لوکالیزیشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حسین مدرس خیابانی" نے بدھ کے روز ایرانی کابنیہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ملکی پیداوار کو مضبوط بنانا، برآمدات کو ترقی دینا ، پیداوار کے تنوع اور معیار میں اضافے اور ملکی پیداواری صلاحیت پر انحصار کی نوعیت کو محکمہ صنعت کی اہم منصوبوں میں سے چند قرار دے دیا۔

مدرس خیابانی نے گزشتہ 4 مہینوں کے دوران ملک کے مختلف شعبوں میں پیداوار کی صورتحال کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ پیداوارکے لحاظ سے کار 19 فیصد، ایلومینیم 50 فیصد، ٹرک 23 فیصد، ایکریلک فائبر 160 فیصد، ٹی وی مشین 70 فیصد، گھریلو مصنوعات 5 سے 30 فیصد، اسٹیل مصنوعات 5۔7 فیصد، تانبے 5۔1 فیصد اور سیمنٹ 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات اور ملک کیخلاف عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود ایران میں مصنوعات کی پیداوار کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ملک کے اندر مجموعی طور پر 200 ہزار سے کم ماسک کی پیداوار کی جاتی تھی تا ہم ابھی ملک میں روزانہ 11 ملین ماسک کی تیاری ہور رہی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =