لبنان کو ضروری ادویات، طبی سامان اور کھانے پیکیج کی فراہمی

تہران، ارنا - ایرانی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے بیروت کی بندرگاہ میں حالیہ دھماکے کے متاثرین کے لیے خوراک پیکیج ، ادویات اور طبی سامان پر مشتمل 9 ٹن کھیپ کے بھیجنے کا اعلان کیا۔


یہ بات محمد نصیری نے آج بروز بدھ ارناکے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ کی کمیٹی انساندوستانہ اقدامات کے مقصد کیلیے بیروت کے دہماکے کے متاثرین  کے خاندانوں اور زخمیوں کی مدد کیلیے ضروری ادویات، طبی سامان اور 2000 کھانے کے پیکیج پر مشتمل ایک کھیپ جس کا وزن 9 ٹن ہے، لبنان کو بھیج دی گئی۔

اس کھیپ کے ہمراہ ایک 22 رکنی طبی ٹیم ایران سے بیروت میں روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز(منگل) بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں خوفناک دھماکہ ہوا۔

لبنانی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق اب تک اس واقعے کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد جاں بحق اور 4000 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 لبنان کی سپریم ڈیفنس کونسل نے بدھ کے روز میشل عون کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس میں اس حادثے پرآج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =