جڑی بوٹیوں کی سالانہ برآمدی قیمت 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا – جڑی بوٹیوں کے سائنس اور ٹکنالوجی ڈویلپمنٹ ہیڈ کوارٹر کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ  ملک میں جڑی بوٹیوں کی سالانہ برآمدی قیمت 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بات ڈاکٹر محمد حسن عصارہ نے آج بروز بدھ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس شعبے کی کل برآمدات میں سے تقریبا 350 ملین ڈالر کا تعلق زعفران سے ہے اور تقریبا 150 ملین ڈالر دوسرے جڑی بوٹیوں سے متعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم جڑی بوٹیوں کی برآمدات کے شعبے میں اپنی امنگوں سے بہت دور ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ہم نے اس میدان میں اچھی پیشرفت کی ہے جو مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ اس عمل میں تیزی آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =