ایران میں پالے گئے سجاوٹی مچھلیوں کو دوسرے ملکوں میں برآمدات

کاشان، ارنا- ایرانی شہر کاشان کی زراعتی تنظیم کے دائریکٹر نے کہا ہے کہ اس شہر میں سالانہ 40 ملین سجاوٹی مچھلیوں کو پالا جاتا ہے جنہیں اندروں ملک سمیت روس، ترکی، عراق، کویت، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس ممالک میں برآمدات کیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "مجید کافی زادہ" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کاشان میں سجاوٹی مچھیلوں کو پالنے کیلئے 549 یونٹس اور ایک ہزار 700 تیراکی کے تالاب موجود اور سرگرم عمل ہیں۔

کافی زادہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران، شہر کاشان میں 17 ملین سجاوٹی مچھلیوں کو پالا گیا اور انہیں مارکیٹوں کا روانہ کردیا۔

 انہوں نے ان سجاوٹی مچھلیوں کی سب سے اہم خصوصیات کو ان پرجاتیوں کا تنوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں پالے گئے سجاوٹی مچھلیوں میں سوارٹیل، سکلڈ، مولی، گپی، ٹائیگر اور ہر طرح کی گولڈ مچھلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شہر کاشان جنوبی مغربی صوبے اصفہان کے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس میں 368 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =