ایرانی آبی صنعت ترقی یافتہ ممالک جیسی ترقی کر رہی ہے: وزیر توانائی

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانائی نے رواں سال کے اختتام تک ملک کے بجلی اور پانی کے شعبوں میں 250 منصوبوں کے نفاذ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آبی صنعت ترقی یاقتہ ممالک جیسی ترقی کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "رضا اردکانیان" نے منگل کے روز ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا آفیس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں گاوں اور دیہی علاقوں میں بجلی اور پانی تک رسائی 53 فیصد ہے حالانکہ ہمارے ملک میں 5۔82 فیصد کی پانی اور بجلی تک رسائی حاصل ہے؛ لیکن اس غلط فہمی کی وجہ سے کہ حکومتوں کی تبدیلی کو نظام اور سیاسی نظام کی تبدیلی کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ان کامیابیوں کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

اردکانیان کا کہنا ہے کہ ایران میں، ہمارے پاس پینے کے پانی تک رسائی کیلئے دنیا اور خطے کی اوسط صورتحال سے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں اور نیٹ ورکس سے لے کر ریفائنریز اور زیر زمین ہائیڈرو پاور پلانٹس تک تمام پن بجلی گھروں کے ڈیزائن اور تعمیر میں داخلی صلاحیتوں کی وجہ سے ہم خود کفیل ہوگئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =