دو ایرانی کھیلاڑیوں کا بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخابات میں شامل

تہران، ارنا - ایرانی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ورلڈ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ایتھلیٹس کمیشن کے انتخاب کے لئے دو ایرانی قومی ویٹ لفٹرز کو نامزد کیا۔

سیدہ الہام حسینی اور حافظ قشقایی دو ایرانی کھیلاڑی ہیں جو ورلڈ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات کے لئے نامزد ہوگئے ہیں۔
خاتون ایرانی کھیلاڑی الہام حسینی نے ترکی میں عالمی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
حافظ قشقایی اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد 55 کلوگرام کے زمرے میں میڈل جیتنے والا پہلا ویٹ لفٹر سمجھا جاتا ہے۔
عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ایتھلیٹس کمیشن کی پہلی سرگرمی یکم ستمبر 2020 کو شروع ہوگی اور ٹوکیو اولمپکس کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =