مرحوم کیارستمی کی "کلوز اپ" فلم کی سنیما کی تاریخ کی بہترین فلموں کی فہرست میں شامل

تہران، ارنا – برطانوی "فار آؤٹ" میگزین کے مطابق ، مرحوم نامور ایرانی فلم ساز عباس کیارستمی کی بنائی گئی فلم "کلوز اپ" سنیما کی تاریخ کی سب سے بہترین 25 غیر انگریزی زبان کی فلموں میں شامل تھی۔

برطانوی ثقافتی میگزین فار آؤٹ نے سنیما کی تاریخ کی بہترین اور اثر انگیز غیر انگریزی زبان کی فلموں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں عالمی سنیما کے شاہکاروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اس فہرست میں شامل 25 فلموں میں ایران کے نامور ہدایت کار  مرحوم عباس کیارستمی کی بنائی گئی فلم کلوز اپ شامل ہے۔
کلوز اپ ایرانی دستاویزی فلم ہے جس کی ہدایت کاری عباس کیارستمی نے کی تھی۔
اس فلم میں حسین سبزیان نامی ذاتی زندگی کی سچی کہانی بیان کی گئی ہے ، جو خود کو ایک مشہور ہدایتکار کے طور پر متعارف کرواتا ہے۔
بہت سارے نقاد کلوز اپ کو عالمی سنیما کا شاہکار تصور کرتے ہیں۔ 2012 میں ، برطانوی فلمی میگزین سیٹ اینڈ ساؤنڈ نے ناقدین کے سروے کے مطابق اس فلم کو "ٹاپ 50 گرینسٹ فلم آف آل ٹائم" کی فہرست میں شامل کیا۔
اس فلم کو مختلف عالمی فیسٹیولز میں سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =