ایرانی حمایتوں کے شکرگزار ہیں: بوسنیا و ہرزیگووینا کی خاتون وزیر خارجہ

بلغراد، ارنا- بوسنیا و ہرزیگووینا کی خاتون وزیر خارجہ نے سرائیوو میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے الوداعی ملاقات کے دوران ایرانی حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "بیسرا تورکوویچ" نے پیر کے روز "محمود حیدری" سے ایک ملاقات کے دوران مشکل حالات میں ایران کیجانب سے بوسنیا و ہرزیگوونیا کے حکومت اور عوام کی حمایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی قوم کی حمایتوں کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی عوام جلد از جلد کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پاسکیں گے۔

اس موقع پر اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی بڑھتے ہوئے تعلقات میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی سفیر نے گزشتہ چار سالوں کے دوران باہمی تجارتی حجم کے دوگنی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے اس عمل میں سست رفتاری کا باعث بنی تا ہم اس وبا پر قابو پانے سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

حیدری نے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے حالیہ دورہ سرائیوو پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کی بوسینا و ہرزیگووینا کی ہم منصب بھی ایران کا دورہ کریں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =