ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دے دی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں نے مشترکہ کوششوں کی روشنی میں دنیائے اسلام میں اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ کریں گے اور مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے عالمگیر وبا کوویڈ-19 پر جلد از جلد قابوپا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی اللہ رب العزت کے سامنے محض اطاعت اور بندگی سمیت، مخلوق کی خود قربانی اور ایمان کا مظاہرہ ہے۔

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ سارے مسلم عوام عیدالاضحی کی برکت اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اللہ رب العزت کے قرب کے راستے پر گامزن ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل "محمد باقری" نے بھی اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =