ایرانی صدر کی شرکت سے صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 5 منصوبوں کا نفاذ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے فارس، خوزستان اور مازنداران کے صوبوں میں صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 5 منصوبوں کا افتتاح کیا جن سے براہ راست 1700 افراد اور با لواسطہ ان افراد کی پانچ گنی تعداد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں 5 ہزار 600 ارب تومان کی سرمایہ کاری پر مشتمل 5 بڑے منصوبوں کا مختلف صوبوں میں افتتاح کیا۔

ان منصوبوں میں صوبے خوزستان میں اسٹیل کے منصوبے، صوبے فارس میں سوڈیم کاربونیٹ اور دو گندم سلوں کی پیداوار اورصوبے مازندران میں ایم ڈی ایف بورڈز کی پیداوار شامل ہیں۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ان منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے نفاذ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں صنعت کی کتنی اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ضروریات اور نان آئل برآمدات کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی اور پیداوار کا ایک بہت بڑا حصہ صنعت کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے؛ آج  صنعت اور کان کنی دونوں مل کر کان کنی کی صنعت میں ایک بہت ہی قابل قدر کردار ادا کرتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =