29 جولائی، 2020 7:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83890097
0 Persons
ایران کی طبی امدادی کھیپ افغان حکام کا حوالہ کردیا گیا

کابل، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے 75 ہزار یورو کی مالیت پر مشتمل طبی امدادی کھیپ کو آج بروز بدھ کو افغان محکمہ صحت کے نائب صدر کا حوالہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر"بہادر امینیان" نے اس طبی امدادی کھیپ کو افغان محکمہ صحت کے نائب صدر ڈاکٹر "زمری" کا حوالہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی امداد کا شکریہ ادا کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کھیپ میں چار اقسام کی تشخیصی کٹس، وینٹی لیٹر، تھرمامیٹر، پلس آکسیمیٹر، "این 95" قسم کا ماسک اور ایک ہزار ایک سو کلو گرام وزنی جراثیم کش مصنوعات شامل ہے۔

 اس کے علاوہ حالیہ مہینوں میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کیجانب سے ماسک، دستانہ اور جراثیم کش مصنوعات پر مشتمل ایک اور امدادی کھیپ کو افغان محکمہ صحت کا حوالہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سے پہلے دو ہزار کرونا وائرس ٹسٹ کٹس کو افغان حکومت کا عطیہ کیا تھا جن کا صوبے ہرات میں استعمال کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =