28 جولائی، 2020 8:36 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83888242
0 Persons
ایران نے 14 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کا حوالہ کردیا

تہران، ارنا- ایران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں قید 14 پاکستانیوں کو گزشتہ 6 مہینے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مجرمین کے تبادلہ سے متعلق طے پانے والے معاہدے کے فریم ورک کے اندر پاکستان کا حوالہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں پاکستانی قیدیوں کے پہلے گروہ کو وطن واپس بھیجنے کا عمل کامیابی سے کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مئی مہینے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم "عمران خان" نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایرانی صدر ممکلت ڈاکٹر "حسن روحانی" سے مطالبہ کیا کہ جذبہ خیر سگالی اور انسان دوستانہ اقدامات کے تحت ایران میں قید 14 پاکستانیوں کو ان کے ملک کا حوالہ کیا جائے۔

پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ 2014ء میں ایران اور پاکستان کے درمیان مجرمین کے تبادلہ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیا گیا اور 2018ء میں اس کی منظوری کی گئی اور اب اس معاہدے کے فریم ورک کے اندر پاکستانی قیدیوں کے پہلے گروہ کو وطن واپس بھیجا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلہ کا عمل مشترکہ سرحدی گیٹ میرجاوہ (علاقے تفتان) میں کیا گیا اور ان کو پاکستانی حکام کا حوالہ کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران سے اس سے پہلے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں جذبہ خیر سگالی اور انسان دوستانہ اقدامات کے اقدامات دیگر ملکوں سے قیدیوں کے تبالہ پر آمادگی کا اظہار کر لیا تھا۔

اس حوالے سے "محمود عباسی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں قید 44 پاکستانیوں کی منتقلی سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کی درخواست کی بنا پر ہم نے ملک کے مختلف صوبوں میں زیر قید پاکستانی قیدیوں کو شہر زاہدان میں منتقل کرتے ہوئے ان کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا بند و بست کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 6 =