ایران کا سیاحتی شعبے میں غیر ملکی تعاون کے فروغ کا خواہاں

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر برائے سیاحتی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ کی ہر کسی حکمت عملی کا خیر مقدم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "ولی تیموری" نے آج بروز منگل کو سیول 2021 کانفرنس میں ایرانی نوجوانوں کی فعال اور موثر موجودگی کے طریقوں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ آن لائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، اس میدان میں فعال موجودگی سے اس بین الاقوامی ایونٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

تیموری نے سیاحتی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے میں ایشیائی ممالک کی ترجیح کا ذکر کرتے ہوئے سیول 2021 میں نوجوانوں اور عالمی امن کے سلسلے میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کو اس بین الاقوامی ایونٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فعال شرکت کیلئے حکمت عملی کی وضاحت کرنے اور 40 سے زائد ایشیائی ممالک میں سیاحت کے شعبوں کے نمائندوں کی صلاحیت کو استعمال کرنے کیلئے اہم قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ یوتھ اینڈ ورلڈ پیس سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا 2015 میں تبریز شہر کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی اعلی عہدیداروں سمیت امن کے میدان میں سرگرم 200 اشرافیہ اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر جنوبی کوریا کی سیئول نیشنل یونیورسٹی کے صدر نے دوسری کانفرنس کی میزبانی کی تجویزکو اسلامی جمہوریہ میں واقع کانفرنس کے سیکریٹریٹ میں پیش کی تھی۔

اس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2021ء میں یہ ایونٹ 40 ایشیائی ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے اور 4 مختلف موضوعات بشمول نوجوانوں، معیشت اور سیاحت ، قدیم برصغیر میں نوجوانوں اور فلمی صنعت، شہری سفارت کاری ، امن اور ترقی، اور نوجوانوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق سیول میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =