ایرانی انیمیشن کو مانٹا بین الاقوامی میلے کا ایوارڈ حاصل

تہران، ارنا- ایرانی خاتون فنکار کی بنائی گئی انیمیشن "Pet Man" کو ایکواڈور کے شہر مانٹا میں منعقدہ "Cinrecreo" انٹرنیشنل ینگ شارٹ فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایکواڈور کے شہر مانٹا میں ہر سال Cinrecreo انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے؛ اس سال ایران، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، کولمبیا، چین، برازیل، ایکواڈور اور ارجنٹائن کی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔

اس کے علاوہ اس فلم فیسٹیول کی جیوری کینیڈا، جرمنی اور ایکواڈور سے تعلق رکھتے تھے۔

انیمیشن "Pet Man" جانور بیچنے والے کسی آدمی کی کہانی جو اپنی دکان میں سوتا ہے اور خود کو جانوروں کے پنجرے میں اور خوفناک ڈراؤنے خواب میں پھنسا ہوا محسوس کرتا ہے؛ وہ جانوروں سے بچنے کیلئے فرار کرتا ہے لیکن اسے ہر وقت کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اس میلے میں شریک دیگر ایرانی فنکار "صادق جوادی" کی بنائی گئی انمیشین "لومڑی" کو اعزاری ڈپلومہ سے نوازا گیا۔

"لومڑی" انیمیشن کی کہانی کسی جوان اور فرتیلی لومڑی کی زندگی مبنی پر ہے جس کو شکاری نے اپنی پہلی محبت کا تجربہ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =