کینوئنگ ورلڈ فیڈریشن کے نائب سربراہ نے ایرانی کارکردگی کو سراہا

تہران، ارنا- کینوئنگ ورلڈ فیڈریشن کے نائب سربراہ "سیسیلیا فاریاس" نے ایک ای میل میں ایرانی سیلنگ فیڈریشن کے آن لائن تربیتی کورسز کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق کینوئنگ ورلڈ فیڈریشن کے نائب سربراہ ایرانی سیلنگ فیڈریشن کے نام میں ایک پیغام میں موجودہ صورتحال میں ایران کیجانب سے آنلائن تربیتی کورسز کے انعقاد کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم اقدام پر آپ کو مبارکباد؛ جو ان مشکل حالات میں بہت اہم ہے اور اسپورٹس کمیونٹی آن لائن کورسز کے انعقاد سے مزید معلومات حاصل کرتی ہے اور اس سے ہمارے تمام ممبروں کے علم کی سطح بلند ہوتی ہے۔

کینوئنگ ورلڈ فیڈریشن کے نائب سربراہ نے ایرانی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایرانی سیلنگ فیڈریشن کی مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =