27 جولائی، 2020 3:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83886643
0 Persons
ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں میں 4 فیصد کی کمی

تہران، ارنا- رواں سال کے جون مہینے کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں کی شرح 8 ارب 655 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16۔4 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایرانی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے جون مہینے کے اختتام تک ایران پر بیرون قرضوں کی شرح 8 ارب 655 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 7 ارب 163 ملین ڈالر طویل المدتی اور درمیانی مدت کے ہیں اور ایک ارب 492 ڈالر بھی قلیل مدت کے ہیں۔

یورو کے حساب سے بھی ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں کی شرح 7 ارب 742 ملین یورو کی ہے جن میں سے 6 ارب 408 ملین یورو طویل المدتی اور درمیانی مدتی کے ہیں اور ایک ارب 335 یورو بھی قلیل مدت کے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مارچ میہنے کے دوران ایران کے ذمہ بیرونی قرضوں کی شرح 9 ارب 31 ملین ڈالر کی تھی جس میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران کمی نظر آئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 2 =