25 جولائی، 2020 3:38 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83884077
0 Persons
آلوچہ کی پیداوار میں ایران دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے

کرج، ارنا – ایرانی وزارت جہاد زراعت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا کہ ہمارا ملک سالانہ 430 ہزار ٹن آلوچہ کی پیداوار کے ساتھ دنیا کے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

یہ بات محمد سلیمانی نے ہفتہ کے روز صوبے البرز کے شہر ساوجبلاغ کے باغات کے دورے کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے حصے میں آلوچہ  ملک کی برآمدی مصنوعات میں سے ایک ہے جو سالانہ 430 ہزار ٹن پیداور کے ساتھ دنیا کا چوتھا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور ہرسال 40 ہزار ٹن آلوچہ  خلیج فارس اور ہمسایہ ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں آلوچہ کا زیر کاشت رقبہ 1400ہیکٹرز ہے جو ہر ہیکٹر میں آلوچہ کی پیداوری کی شرح 20 ٹن تک پہنچ جاتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =