ایرانی اور امریکی فنکار کورونا کے خلاف مشترکہ موسیقی کا کام تخلیق کرتے ہیں

نیویارک، ارنا - ایران - شمالی امریکہ کے دوستی ایسوسی ایشن کے بانی نے کہا کہ ایرانی اور امریکی فنکار مشترکہ موسیقی کا کام امید اور یکجہتی کے پیغام کے ساتھ شائع کریں گے۔

یہ بات وحید آبیدہ نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ موسیقی کام کی تیاری اور اشاعت کا مقصد کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے اس مشکل حالات میں ایران اور امریکہ کے عوام کے درمیان یکجہتی کو ظاہر کرنا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ اب تک دنیا میں 15 ملین اور 656 ہزار اور 766 افراد کرونا سے مبتلا ہوگئے ہیں جو اب امریکہ 4 ملین اور 169 ہزار اور 991 مریض کے ساتھ دنیا کی پہلی پوزیشن پر ہے۔

کرونا سے اب تک 636 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جو اس حوالے سے امریکہ بھی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =