یہ بات مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز مشرقی وسطی اور شامی بحران کا سیاسی حل کے موضوع کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی۔
یکم جولائی کو آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے رہنماؤں نے شام کی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک مجازی اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے ان ممالک کے صدور کے مشترکہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے شام کی خودمختاری، آزادی ، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنے سنجیدہ وعدوں پر زور دے کر خود مختاری اور علیحدگی پسند منصوبوں کے غیر قانونی اقدامات کی مخالفت کی۔
تخت روانچی نے کہا کہ اس بیان میں شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور شامی علاقے جولان پر قبضے کو مسترد کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے امریکی فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ