21 جولائی، 2020 3:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83864578
0 Persons
ایران اور روس کے 20 سالہ تعاون منصوبے کی تجدید ہوگی: ظریف

ماسکو، ارنا- ماسکو کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان 20 سالہ تعاون منصوبے کی تجدید ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو ماسکو کے دورے کی آمد پر ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان 20 سالہ تعاون منصوبے جو آئندہ عیسوی سال کے مارچ مہینے میں اختتام ہوگا، کی تجدید ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کی تیز رفتاری کے پیش نظر ایران اور روس کے درمیان باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =