مسابقتی صنعتی کارکردگی انڈیکس میں ایران کی آٹھویں پوزیشن

تہران، ارنا - 2017 سے 2018 تک مسابقتی صنعتی کارکردگی انڈیکس میں ایرانی ریکارڈ کے جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران آٹھویں نمبر پر ہے۔

ایران  نے صنعتی مسابقتی انڈیکس میں خطے کے 24 ممالک کے درمیان آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس انڈیکس میں متعلقہ ذیلی انڈیکسوں کے ایک مجموعہ کے استعمال کے ساتھ معیشت کے صنعتی مصنوعات کی برآمدات اور پیداواری صلاحیت کا اندازہ لگایاجاتا ہے۔

یہ انڈیکس اعلی ٹیکنالوجی اور اعلی ویلیو ایڈڈ کے ساتھ سرگرمیوں اور  ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں حصہ لینے کے لئے ممالک کی صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

2017 اور 2018 کو ٹاپ 4 میں جرمنی، چین، جنوبی کوریا اور امریکا شامل ہیں اور ایران 24 علاقائی ممالک میں سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =