ایران تین اہم بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کی میزبانی کرے گا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران 2021 میں منعقدہ تین اہم بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، ایشیا کی تائیکوانڈو یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کے ورچوئل اجلاس کا آج بروز پیر کو انعقاد کیا گیا جس میں یونین کے صدر "کی سوک لی"، نائب صدر "سید محمد پولادگر" اور دیگر ممبروں نے حصہ لیا تھا۔

منعقدہ اس اجلاس کے دوران ایران کو 2021ء میں منعقدہ اے ایف سی صدارتی کپ کے پانچویں راؤنڈ ، ایشین اوپن کے چوتھے راؤنڈ اور ایشین کلب کپ کے 11 ویں راؤنڈ کی میزبانی کیلئے چن لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے 2019ء میں ورلڈ کپ، ایشین کلبز کپ اور فجر کپ کی میزبانی کی  اور 2020 میں اس کو تیسرا ایشین اوپن (جی ون) اور ایشین کلبز کپ (جی ون) کے دسویں راؤنڈ کی میزبانی کرنے کیلئے چن لیا گیا لیکن کرونا وائرس  کے پھیلاو کی وجہ سے اب ان مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =