شام کے پارلیمانی انتخابات امن و استحکام کیلیے ایک مثبت اقدام ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران امید کرتا ہے کہ شام کا پارلیمانی انتخابات امن اور استحکام کے قیام، شام کے سیاسی مذاکراتی عمل اور شامی عوام کے دکھوں کو دور کرنے کیلیے ایک مثبت قدم ہوئے

سید عباس موسوی نے پیر کے روز شام کے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہے ہیں جب دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں، غیر ملکی غاصب افواج کی موجودگی اور غیر منصفانہ یکطرفہ پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے تنازعہ اور تباہی کی وجہ سے شامی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

موسوی نے کہا کہ امید ہے کہ شام کا پارلیمانی انتخابات امن اور استحکام کے قیام، شام کے سیاسی مذاکراتی عمل اور شامی عوام کے دکھوں کو دور کرنے کیلیے ایک مثبت قدم ہوگا۔

شام کے تیسرے پارلیمانی انتخابات کا ملک کے آئین میں ترمیم کے بعد اتوار کی صبح سے شامی پارلیمنٹ کے 250 ممبروں کے انتخاب کے لئے شام کے 14 صوبوں میں آغاز کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =