19 جولائی، 2020 5:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83862174
0 Persons
ایران میں یومیہ 11 ملین ماسک کی پیداوار

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے کان کنی، تجارت اور صنعت نے کہا ہے کہ ملک میں ماسک کی پیداواری صلاحیت روزانہ 22 ملین تک پہنچ گئی ہے اور اب ملک میں 46 صنعتی یونٹوں اور 135 ورکشاپس میں روزانہ 11 ملین سے زیادہ ماسکز تیار کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والے کل 11 ملین ماسکز میں سے 5 ملین اور 900 ہزار سے زیادہ صنعتی مصنوعات اور 2 ملین 700 ہزار ورکشاپ کی مصنوعات ہیں اس کے علاوہ 480 ہزار سے زیادہ "این 95" ماسکز ہیں اور 2 ملین سے زیادہ ماسکز رضاکار گروہوں کی پیداوار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، تہران، مشرقی آذربائیجان، البرز، اصفہان اور مغربی آذربائیجان کے صوبوں کو ملک میں سب سے پانچ بڑے ماسک پیداور کرنے والے صوبوں کی پوزیشن حاصل ہے۔

ان صوبوں میں یومیہ 5 ملین 600 ہزار ماسکز کی پیداوار ہوجاتی ہے اور تقریبا 3 ملین 400 ہزار ماسکز بھی باقی دیگر صوبوں میں تیار کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =