ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ طاقتور ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بے بنیاد اور بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپئو" نے کہا تھا کہ ہم نے ایران سے متعلق اپنے رویے کو بنیادی طور پر بدل دیا ہے کیونکہ اس پر صرف طاقت کا اثر ہے سیاست کا نہیں۔

 ایرانی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے ان کے رد عمل میں کہا کہ امریکہ گزشتہ 40 سالوں سے اب تک ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کو بروئے کارلایا ہے لیکن پھر بھی اپنے اس مقصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور ایران کے سامنے شکست کا اعتراف بے بنیاد اور بیوقوفانہ شیخی مارنے سے بہتر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =