امریکی مخالفت ایران اور چین کے اسٹریٹجک منصوبے کی درستگی ظاہر کرتی ہے: غریب آبادی

لندن، ارنا – ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے  کہا ہے کہ ایران اور چین کے اسٹریٹجک دستاویز کے ساتھ امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی مخالفت، زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی سے نمٹنے کیلیے اس عقلمند فیصلے کی درستگی کی علامت ہے۔

کاظم غریب آبادی نے "اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکی حکومت کی انتہائی سخت ، ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا سامنا ہے اور ٹرمپ اپنے اہداف کے حصول کے لئے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی نام نہاد پالیسی کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مضبوط انفراسٹرکچر اور نظام سے معزز قوم کی حمایت اور پابندیوں کے خلاف مزاحمت کے باوجود پابندیوں سے نمٹنے کیلیے بین الاقوامی میدان میں دستیاب مختلف مواقع کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے ساتھ طویل المدت اسٹریٹجک شراکت داری میں داخل ہونا جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ایک صحیح اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =