ایکو تنظیم کے ممبر ممالک کا ایران کیساتھ تعلقات کا فروغ

تہران، ارنا - اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ نے رودکی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات مشترکہ تقاریب کے انعقاد پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں تنظیمیں موسیقی، تھیٹر اور بصری فنون کے شعبوں میں موثر اور قابل قدر اقدامات اٹھائیں گی۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ سرور بختی نے آج تہران میں قائم ایکو تنظیم میں رودکی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مہدی افضلی کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی  مشترکہ تعلقات  پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکو ثقافتی تنظیم کے سربراہ نے فارسی زبان کی اہمیت اور تحفظ کو ای سی او کی ایک ثقافتی ترجیح قرار دیتے ہوئےاس سلسلے میں مشترکہ پروگراموں کے انعقاد کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

سرور بختی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایکو تنظیم اور رودکی فاؤنڈیشن موسیقی، بصری فنوں کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کیلیے نمایان اقدامات کریں گے۔

قابل ذکر ہے ایران،پاکستان،  ترکی، آذربائیجان،  افغانستان،  ازبکستان،  تاجکستان، ترکمنستان، قازقستان اور کرغزستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ممبر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 10 =