18 جولائی، 2020 12:52 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83859498
0 Persons
35 ملین ایرانیوں کو کرونا وائرس کا خطرہ ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے30- 35 ملین ایرانیوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے امکان سے متعلق وزارت صحت کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بیماری کا سلسلہ ٹورنا کا واحد راستہ باہمی اور اجتماعی تعاون ہے۔

یہ بات ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی' نے آج بروز ہفتہ کورونا کے خلاف قومی ہیڈ کوارٹر کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس کے انفیکشن کی زنجیر کاٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

روحانی نے کہا کہ ہمیں پانچ مہینوں سے اس خطرناک وائرس کا سامنا ہے اور ابھی بھی ملک اور بیرون ملک میں اس وائرس کےحوالے سے پریشانیاں موجود ہے کیونکہ ہمارے پاس ابھی بھی بہت سے اقدامات باقی ہیں جو ہمیں اٹھانا ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر متعدد بار زور دیا گیا ہے کہ اس مرض کا کوئی حتمی علاج نہیں ، کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک کے اندر میں 270 ہزار افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 13 ہزار افراد کے لگ بھگ ہسپتال سے رخصت ہوکر گھر میں چلے گئے ہیں اور بدقسمتی سے 13 ہزار اور 800 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

روحانی نے کہا کہ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ ہمیں یہ اندازہ لگانا ہے کہ  مستقبل مہینوں میں مزید 30 سے ​​35 ملین افراد میں اس وائرس کا خطرہ ہوگا، جو بہت اہم ہے اور اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد تقریبا دوگنی ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 13 ملین سے زائد افراد کوویڈ-19 سے مبتلا اور گئے ہیں جن میں سے 570 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =