ایران میں کرونا وائرس کٹس ٹسٹ کی پیداواری صلاحیت 60 لاکھ تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے 6 مہینے گزرنے کے بعد ایرانی علم پر کمپنیوں نے ماہانہ 6 ملین 610 ہزار کرونا وائرس کٹس ٹیسٹ RT-PCR اور RNA کی پیداواری صلاحیت کو حاصل کیا ہے۔

کرونا وائرس کی قومی روک تھام کمیٹی کے سربراہ "مصطفی قانعی" نے اس حوالے سے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں علم پر مبنی آٹھ کمپنیاں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملکی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق آر ٹی - پی سی آر کٹس اور آر این اے نکالنے کٹس تیار کررہی ہیں۔ 

قانعی کا کہنا ہے کہ اس وقت علم پر مبنی کمپنیوں کے ذریعے مالیکیولر کرونا وائرس کٹس کی تیاری ہور ہی ہے اور اس کی پیداوار ملکی ضروریات سے کہیں زیادہ آگے بھی ہے تا ہم ابھی اس طرح کے کٹس کو بیرون ملک برآمد کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کرونا وائرس کی انٹی باڈی کٹس ٹسٹ کو بیرون ملک برآمد کررہاہے جو کرونا وائرس کا شکار بیماروں کی تشخیص کیلئے نہیں بلکہ یہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تاریخ کو ٹریک کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

قانعی نے کہا کہ اب علم پر مبنی کمپنیوں میں بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کی انٹی باڈی کٹس ٹسٹ کی تیاری ہور رہی ہے اور اس کی پیداوار اور برآمدات پر بھی کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی مہینے کے دوران بھی ایرانی علم پر مبنی کمپینوں میں تیار کردہ کرونا سیرولوجی کٹس ٹسٹ کی پہلی کمیپ جو 40 ہزار کٹس پر مشتمل تھی کو جرمنی روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اب تک ایران میں مجموعی طور پر 270 ہزار افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 13 ہزار 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =