17 جولائی، 2020 2:09 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83858644
0 Persons
امارات ائیر لاینز کا ایران میں پروازوں کا از سر نو آغاز

تہران، ارنا- امام خمینی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر مینجر نے کہا ہے کہ امارات ائیر لائنز نے 6 مہینوں کی رکاوٹ کے بعد آج کی صبح کو ایران میں پروازوں کا از سرنو آغاز کیا۔

"محمد رضا کریمیان" نے آج بروز جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا میں عالمیگر وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور سفروں میں کمی آنے کی وجہ سے دنیا بھر کی بہت سی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کو محدود یا معطل کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد اور کرونا وائرس کے قابو پانے کے حالات میں بہتری کی وجہ سے ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن آہستہ آہستہ معمول پر آ گئے اور ہم دوبارہ پروازوں میں اضافے کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

کریمیان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں امارات ایئر لائنز نے امام خمینی ایئر پورٹ کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور تقریبا 6 مہینوں کے بعد اس ایئر لائن کی پہلی پرواز آج صبح کو 10:25 بجے تہران پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ امام خمینی ایئر پورٹ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی ہوا بازی تنظیم اور نیشنل کورونا ہیڈ کوارٹرز کے منظور کردہ پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ایئر لائنز نے دارالحکومت تہران میں پروازوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =