عراقچی اور افغان اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ کا علاقائی ہم آہنگی پر زور

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے افغان اعلی مفاہمتی کونسل کے سربراہ سے ایک ملاقات میں علاقائی ہم آہنگی پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز "عبداللہ عبداللہ" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے علاقائی ہم آہنگی، معاشی ترقی اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔

در این اثنا عبداللہ عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں اور امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کو عراقچی کو پیش کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق افغان حکومت اور عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے افغانستان میں قیام امن کو علاقے اور دنیا کے مفادات میں قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی ہم آہنگی، معاشی ترقی سمیت تشدد اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اہم اقدام قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عراقچی نے اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے متعلق افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "حنیف اتمر" سے ملاقات کی۔  

اس ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سیمت افغان امن عمل، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل بشمول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران، باہمی معاشی تعاون بشمول چابہار پورٹ اور وسطی ایشیا کے ٹرانزٹی راستوں میں تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے جامع تعاون معاہدے کے روڈ میپ اور وقت کی ترتیب کے تعین سے اتفاق کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =