16 جولائی، 2020 10:21 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83857598
0 Persons
ایران اور افغانستان کی تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی مشاورت

تہران، ارنا- افغانستان کے دورے پر آئے ہوئے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "حنیف اتمر" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق "سید عباس عراقچی" کل بروز منگل ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے متعلق افغان محکمہ خارجہ کے قائم مقام "حنیف اتمر" سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سیمت افغان امن عمل، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل بشمول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والے بحران، باہمی معاشی تعاون بشمول چابہار پورٹ اور وسطی ایشیا کے ٹرانزٹی راستوں میں تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے جامع تعاون معاہدے کے روڈ میپ اور وقت کی ترتیب کے تعین سے اتفاق کیا۔

اس موقع پر نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغان حکومت کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے تمام سیاسی گروہوں کی شرکت سے افغان انٹرا ڈائیلاگ کے جلد از جلد انعقاد کیلئے پُرامید ہے۔

عراقچی نے چار دہائیوں کیلئے جنگ کے بعد افغان عوام کی کوششوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں بشمول ملک کی آئین اور جمہوریت کے قیام کے تحفظ پر زوردیتے ہوئے افغانستان سے مشترکہ مفادات اور ساتھ ہی افغان امن عمل میں سہولت کار بننے کیلئے اس حوالے سے افغان حکومت کی مدد کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کر لیا۔

انہوں نے افغانستان سے تعلقات کی توسیع اور دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل جامہ پہننانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بشمول سیاسی، معاشی، سیکیورٹی، ثقافتی، نقل و حمل، سرحدی اور پناہ گزینوں کے امور سے متعلق بات چیت کی۔

اس ملاقات میں ایران اور افغانستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے کو آئندہ تین مہینوں کے دوران حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =