اصفہان میں ڈھائی ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو صحت کی انشورینس کی سہولت حاصل

کاشان، ارنا-  ایرانی صوبے اصفہان کے علاقے کاشان اور آران و بیدگل میں مقیم 2 ہزار 600 غیر ملکی شہریوں کو صحت کی انشورینس کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے اصفہان کی صحت انشورینس کے نگران مینیجر "مسلم آشوری" نے آج بروز منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد میں سے 2 ہزار 507 کا تعلق کمروز خاندانوں سے تھا۔

آشوری نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران میں بھی اصفہان کے شمالی علاقوں میں مقیم 7 ہزار 438 غیر ملکی شہریوں کو صحت کی انشورینس کی فراہمی ہوئی جن میں سے 7 ہزار 340 افراد کمزور خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ہیلتھ انشورینس قانون کے مطابق ان افراد نے غیرملکی شہریوں کے خاندانی دفتر کو دو حصوں میں متعارف کروا کر ایک انشورنس کاپی حاصل کیا جس کے ذریعے وہ صحت کے مراکز میں خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے غیر ملکی شہریوں، تہران میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور ایرانی وزارت صحت کے مابین ایک معاہدے کے مطابق، تمام غیر ملکی شہریوں کو صحت کی انشورینس کی سہولیت کی فراہمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صوبے اصفہان میں افغانستان، عراق، شام اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 300 ہزار سے 400 ہزار تک افراد رہائش پذیر ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =