ایران میں دماغی ٹیومر کی نمو کو کنٹرول کرنے والا آلہ تیار کیا گیا

تہران، ارنا – ایران کی صنعتی شریف اور تہران یونیورسٹیوں اور کینسر کی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت ملک کے مختلف تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کا ایک گروپ دماغی ٹیومر کی ترقی کو کنٹرول کرنے والے آلات تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اگرچہ اس ڈیوائس کی ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف ایک اسرائیلی کمپنی میں دستیاب تھی ایرانی سائنسدانوں نے پہلی بار اس آلے کی ٹیکنالوجی کو حاصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے نائب ایرانی  وزیر 'علیرضا مجیدانصاری' جس تحقیقی ٹیم کا سربراہ ہے، نے منگل کے روز کہا کہ برین ٹیومر کی ترقی کو کنٹرول کرنے والا آلہ کی تیاری اس ٹیم کی کئی سالوں کی تحقیق اور سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ آلہ دماغ کے ٹیومر کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیکنالوجی اس سے پہلے صرف ایک اسرائیلی کمپنی کی اجارہ داری تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 9 =