ایران سے 104 نئی ایجادات کو بین الاقوامی دفاتر میں رجسٹر کیا گیا

تہران، ارنا- ایران نیشنل ایلیٹ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دفاتر میں ایرانی موجدین کے 104 نئی ایجادات کا رجسٹر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی منڈیوں میں تکنیکی مصنوعات کا داخلہ کسی بھی ملک کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے؛ ایران میں 5 ہزار سے زیادہ علم پر مبنی کمپنیاں سرگرم عمل ہیں اور عالمی منڈیوں کی تشکیل کیلئے ایک نئی اور سنجیدہ کوشش کی جانی چاہئے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی دفاتر میں ایجادات کی رجسٹریشن انتہائی دشوار ہے تو اس لیئے ایرانی سائنس اور ٹیکنالوجی کے صدراتی دفتر میں قائم پتنت انسٹی ٹیوٹ اس حوالے سے ایرانی موجدین کی حمایت کرتا ہے۔

پتنت انسٹی ٹیوٹ نے ایجادات کی رجسٹریشن کیلئے ایرانی موجدین کو 90 فیصد کی حمایت کرتا ہے۔

ایسی حمایت جو بدعت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتی ہے۔ پتنت انسٹی ٹیوٹ سسٹم میں حمایت کیلئے ایک ہزار 890 درخواستیں درج کی گئیں جن میں سے 298 ایجادت کو تشخیص کے مرحلے کے دوران منظوری دی گئی۔

آج کی دنیا میں کاروباروں کے مابین نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے جدت کو استعمال کرنے کے لئے مقابلہ بڑھ رہا ہے۔ ان حالات میں  دانشورانہ املاک اور تکنیکی کامیابیوں کا تحفظ دوگنا اہم ہوجاتا ہے؛ پتنت انسٹی ٹیوٹ اس سلسلے میں موجدوں کو خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =