ایرانی انیمیشن کو پرتگال کے میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  ایرانی فنکار کی بنائی گئی انیمیشن  I Am a Wolf کو پرتگال میں منعقدہ فلم فیسٹیول کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فنکار "امیر ہوشنگ معین" کی بنائی گئی شارٹ انیمیشن کو پرتگال میں منعقدہ بیسیویں بین الاقوامی مونسٹر فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور اسے اس میلے کے خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ I Am a Wolf انیمیشن کی کہانی خاتون ایرانی رائٹرز "افسانہ خاتون نژاد" کے لکھے گئے افسانے پر مبنی ہے۔

اس شارٹ انیمیشن کو 2017ء میں بنائی گئی ہے اور اسے اب تک 30 سے زائد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ I Am a Wolf انیمیشن کو اب تک 12 بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =