10 جولائی، 2020 2:44 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83850617
0 Persons
ایرانی صوبے ایلام پیٹرو کیمیکل صنعت کا مرکز بن جائے گا

ایلام، ارنا – ایرانی صوبے ایلام کے گورنر نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ملک کے مغربی صوبے ایلام پیٹروکیمیکل قطب بن جائے گا ۔

یہ بات "قاسم سلیمانی دشتکی" نے جمعہ کے روز اس صوبے کی پیٹروکیمیکل کمپنی کے منیجینگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے صدر کی موجودگی سے 8000 ارب ریال کی ملکی اور 790 ملین یورو کی غیرملکی سرمایہ کاری والی اولیفن کمپنی کا افتتاح ہوگا۔
دشتکی نے کہا کہ اولیفن ، جس کی تعمیر پہلے ہی 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے، کے اجراء کا مطلب ملک اور صوبے کی پیٹرو کیمیکل صنعت کے لئے بڑی ترقی ہوگی جس کے نتیجے میں متعدد نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ایلام پیٹروکیمیکل کمپنی دو ہزار طاقتور کارکنوں اور انسانی وسائل پر مشتمل ، اس صوبے کی سب سے بڑی نجی کمپنی ہے جو مغربی ایران کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل کمپلیکس ہے۔
اولیفن کمپنی کے دوسرے فیز کے افتتاح کے ساتھ ہی اس کمپنی کی ایتھلین کی پیداوار کی گنجائش ہر سال 450 ہزار ٹن تک پہنچ جائے گی۔
یہ کمپنی شہر ایلام سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کا رقبہ 122 ہیکٹر ہے ، اور اب تک دو ہزار و 190 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرچکی ہے۔

اس صوبے میں تیل کے ذخائر کا 3.5 فیصد سے زیادہ اور ایرانی گیس کے 11 فیصد کے ذخائر موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =