ایرانی پہلوان عالمی کشتی یونین بورڈ کے انتخابات کیلئے نامزد

تہران، ارنا – نامور ایرانی پہلوان "حمید سوریان" کا نام ورلڈ ریسلنگ یونین بورڈ کے انتخابات میں شامل ہے۔

ورلڈ ریسلنگ یونین کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رواں سال ستمبر کو سربیا میں ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپین شپ کے موقع پر انعقاد ہوگا اور امکان ہے کہ اس واقعہ میں کرونا وائرس پھیل جانے کے سبب کئی ماہ کی تاخیر ہوگی۔
ایرانی کشتی فیڈریشن نے اولمپک اور عالمی مقابلوں میں حمید سوریان کے گرانقدر ریکارڈ کی وجہ سے انہیں ورلڈ ریسلنگ یونین بورڈ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے ایران کے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے ورلڈ ریسلنگ یونین میں متعارف کرایا۔
سوریان نے اولمپک اور عالمی کشتی مقابلوں میں سات سونے کے تمغے اپنے نام کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =