جھوٹ بولنا اور الزام تراشی امریکی خارجہ پالیسی کے کلیدی عنصر ہیں: ایران

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا، الزام تراشی اور نفرت پھیلنا امریکی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے کلیدی عنصر ہیں اور اس کے وزیر خارجہ کے نفرت انگیز بیانات اس نقطہ نظر سے نکلتے ہیں۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز امریکی بے بنیاد الزامات جو یمن میں ہتھیار لے جانے والے ایرانی جہاز کو ضبط کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اس کھوکھلاپن الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو یہ محسوس کرتا ہے کہ بین الاقوامی مرحلے اور سلامتی کونسل میں ہمارے ملک پر اسلحہ کی پابندیاں جاری رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے لہذآ الزام لگا کر اور جھوٹ بول کر اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے بہانے فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
موسوی نے مریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے یمنی عوام کے خلاف پانچ سالوں سے عائد کی جانے والی ناکہ بندی جس میں ہزاروں بچوں ، نوجوانوں اور بوڑھوں کی موت واقع ہوئی ہے، کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتیں یمن میں اپنے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرنے کے بجائے دوسروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے اپنی غیر انسانی اور مجرمانہ سلوک کے لئے اپنی ذمہ داریوں اور احتساب سے دستبردار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =