عالمی سیاحتی تنظیم کی "کھانے کا ذائقہ" اشتہاری مہم میں ایران کی کامیاب شرکت

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ برائے ثقافتی ورثے دستکاری صنعت اور سیاحتی امور کے ایک عہدیدار نے عالمی سیاحت کی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ "کھانے کا ذائقہ" اشتہاری مہم میں ایران کی کامیاب شرکت در اصل یہ ایک موقع ہے جو کھانا پینے اور کھانا پکانے کے ذریعے سفر کے خواب کو زندہ رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مارکیٹنگ اور ٹورزم ایڈورٹائزنگ کے ڈائریکٹر جنرل "محمد قاسمی" نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گیسٹرنومی ٹورزم سیاحت کی ذیلی قسموں میں سے ایک ہے جس میں سیاحوں کے سفر کی اصل ترغیب اور منزل پر نئے کھانے کا تجربہ ہے۔

قاسمی نے کہا کہ اس قسم کی سیاحت دراصل میزبان ملک (خوراکی ورثہ) کے ثقافتی ورثے کے محافظ کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہے اور اس کے ذریعے اس نے مختلف شعبوں میں مواقع بھی مہیا کیے ہیں اور یہ خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی مناسبت سے عالمی سیاحتی تنظیم نے "کل سفر کریں" مہم کے ایک حصے کے طور پر ممبر ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیان کردہ معیارات اور ضوابط کے دائرے میں اپنے روایتی کھانوں کو متعارف کروانے کیلئے ایک ویڈیو تیار کرکے ان کو بھیج دیں۔

قاسمی نے کہا کہ اس حوالے سے ایرانی ثقافتی تنظیم نے نجی شعبے کے تعاون سے ملک کی روایتی پکوانوں میں سے ایک کھانے کے بنانے کے طریقے سے متعلق ایک مختصر ویڈیو تیار کی۔

انہوں نے کہا کہ شرائط و ضوابط کو پورا کرنے کے بعد عالمی سیاحت کی تنظیم کی ویب سائٹ پر قبول کی جانے والی اس شارٹ فلم کو www.unwto.org/Asian_cuisine پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس نے دنیا کو ایران کی ثقافت کے مختلف حصوں جیسے فن تعمیر، دستکاری مصنوعات، روایتی موسیقی، روایتی آلات اور کھانا پکانے کے لوازمات وغیرہ کو متعارف کرانے کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 2 =