8 جولائی، 2020 4:52 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83849076
0 Persons
تہران کے میلاد ٹاور کے اوپر سے کومٹ کا مشاہدہ

تہران، ارنا-  ایرانی ماہرین فلکیات کل بروز جمعرات کی علی الصبح کو میلاد ٹاور کے اوپر سے دم دار ستارہ "نیوئیئس" کو ننگی آنکھوں سے مشاہدہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوئیئس ایک دم دار ستارہ ہے جس میں بہت زیادہ روشنی ہوتی ہے اور اسے ننگی آنکھوں سے دیکھا جاسکتا ہے.

رپورٹ کے مطابق اس دم دار ستارے کا مشاہدہ کرنے کا بند و بست میلاد ٹاور کے فلکیات کے کلاب کے ماہرین نے کیا ہے اور اسے زمین سے 292 میٹر کی اونچائی سے دیکھنے کی فراہمی کی گئی ہے۔

یہ تقریب سورج طلوع ہونے سے پہلے 9 جولائی بروز جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 4 بجے سے ہوگی اور میلاد ٹاور کے انسٹاگرام پیج مندرجہ ایڈریس tehranmiladtower اور pooyan.eqsci  پر براہ راست نشر کی جائے گی تاکہ سارے فلکیات کے شائقین اس منظر کو دیکھ سکیں۔

اس لائیو پروگرام میں ملک کے متعدد ماہر فلکیات بھی سامعین کو اس نئی انسانی دریافت سے متعلق میں وضاحتیں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ شہریوں کیلئے اس پروگرام میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے اور جن ماہرین کو باضابطہ دعوت نامہ بھیجا گیا ہے وہ ہی شرکت کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =