8 جولائی، 2020 1:14 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83848723
0 Persons
ایران میں 20 لاکھ قیراط آرائشی پتھر کا استعمال

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صنعت ، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایرانی عوام سالانہ تقریبادو ملین قیراط قیمتی پتھر (تقریبا 400 ہزار گرام) استعمال کرتے ہیں۔

ایک قیراط ایک گرام کا تقریبا پانچواں حصہ ہوتا ہے۔
خداداد غریب پور نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگلے 6 سے 11 سالوں تک اس شعبے میں 500 ہزار سے 650 ہزار تک نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے قیمتی پتھروں کی برآمدات کو آسان بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور برآمدی منڈیوں کی ترقی، اس لحاظ سے قانون میں اصلاحات اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور انشورنس چھوٹ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کو فروغ دیا جارہا ہے۔
قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں میں عالمی تجارت کا حجم سالانہ ایک ہزار ارب ڈالر کے قریب پہنچ رہا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا حصہ 0.05 فیصد ہے۔
ایران دنیا بھر میں معدنی وسائل کے 10 سب سے اہم ممالک میں شامل ہے جس میں 250 سے زیادہ اقسام کے پتھر سمیت روبی ، فیروزی ، عقیق موجود ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =