تیونس، جاپان اور یوکرین کے اسپیکروں کا ایران کیساتھ پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر زور

تہران، ارنا -  کے عہدے پر تقرری کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے تیونسی ، جاپانی اور یوکرین کی پارلیمنٹوں کے اسپیکروں نے ایران کیساتھ پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی اور توسیع پر زور دیا۔

تیونسی، جاپانی اور یوکرینی پارلیمنٹوں کے اسپیکروں نے ایرانی نئے اسپیکر 'محمد باقر قالیباف کو اپنے علیحدہ پیغامات میں اسپیکر کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تیونس کے اسپیکر راشد خریجی الغنوشی نے ایرانی اسپیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور تیونسی پارلیمانوں کے مابین برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو تقویت ملی ہے اور یہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہے۔

انہوں نے ایرانی اسپیکر کے لیے اپنے عہدے میں مکمل کامیابی اور ایرانی قوم کے لیے سربلندی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جاپانی اسپیکر سانتو اکیکو نے اپنے پیغام میں تہنیتی پیغام کے علاوہ کہا کہ امید ہے کہ پارلیمنٹس کے مابین باہمی رابطے کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بڑھ جائیں گے۔

یوکرائن کے اسپیکر 'دمیترو رازو مکف' نے ایرانی اسپیکر کے نام میں ایک پیغام میں انہیں نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے دور میں یوکرائن اور ایران کے مابین تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 10 =