ملایر کے سیاحتی کمپلیکس میں ایک مینی ورلڈ؛ تخت جشمید سے لے کر ایفل ٹاور تک

ہمدان، ارنا- ایرانی صوبے ہمدان کے علاقے ملایر میں مشرق وسطی کا سب سے پہلا سیاحتی کمپلکس جسے "مینی ورلڈ" کہا جاتا ہے، کی تعمیر کا 2010ء میں آغاز کیا گیا جس میں ایران اور دنیا کے 138 نمایاں تاریخی اثرات کو تعمیر اور تنصیب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

مینی ورلڈ کمپلیکس جو ملایر کے بڑا ٹورزم کمپلیکس اور سلامت روڈ کے قریب واقع ہے، کو ورلڈ ٹورزم اسٹیشن کہا جاسکتا ہے؛ اس صاف ستھرا صنعت میں ایک روشن مستقبل جس نے سالوں سال سے بڑی تعداد میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔

فی الحال ملایر کے مینی ورلڈ سیاحتی کمپلیکس میں 10 نمایاں تاریخی اثر بشمول تخت جشمید، ایکروپولیس، ٹاور آف پیسا، حافظ اور خیام کے مقبرے ، ورسک پل، مصر کے تین پیرامڈ (ہرم خوفو)، ایفل ٹاور سی و سہ پل اور مشاہیر کا باغ موجود ہیں اور دنیا کے دیگر باقی نمایاں اثرات بھی زیر تعمیر ہیں۔

ملائر کے میئر"حسین بابایی" نے پیر کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مینی ورلڈ کو ملک کے مغربی علاقے اور صوبے ہمدان کی پرکشش سیاحتی دالچسبیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بڑے تفریحی اور سیاحتی کمپلیکس کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال دیوارچین، مشاہیر کا باغ جس میں ایران اور دنیا کے مشہور شخصیات کے مجسمے کی تنصیب کی جاتی ہے، شہدا اسکوائر، قابوس ٹاور، چلی کے معروف مجسے اور آبشار کی تعمیر کیلئے ایک ٹھیکدار سے معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے اور مصر کے تین پیرامڈ، خورشید تاریخی محل اور ایفل ٹاور بھی مکمل ہونے کے ہیں۔

ملایر کے میئر نے کہا کہ مصر کے تین پیرامڈ یعنی "خوفو"، "خفرع" اور "منفرع" کی تمعیر کا کام آغاز کیا گیا ہے اور خوفو پیرامڈ ان سب سے بڑا ہے اور دنیا کے سات قدیم عجائبات کی آخری نشانی بھی ہے جو باقی رہ گئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ رواں سال کے ستمبر مہینے تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

بابایی نے کہا کہ مینی ورلڈ کمپلیکس میں اس طرح کی یادگاروں کی تعمیر سے درمیانی اور طویل مدتی میں ملکی اور غیر ملکی سیاح راغب ہوں گے اور ساتھ ہی سیاحتی صنعت کے فروغ سمیت ملایر کے رہنے والوں کیلئے روزگار کی فراہمی اور مزید معاشی مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =