ایران میں فی کس بجلی پاور پلانٹس کی صلاحیت پہلی مرتبہ ایک ہزار واٹ تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- گزشتہ سال کے دوران ایران میں بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹس جس میں تھرمل، پن بجلی، قابل تجدید پیداوار و غیرہ شامل ہیں، کی صلاحیت میں 2 ہزار 850 میگاواٹ اضافے سے ملک میں فی کس بجلی پاور پلانٹس کی صلاحیت پہلی مرتبہ ایک ہزار واٹ تک پہنچ گئی۔

ایرانی محکمہ توانائی کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران ایرانی بجلی پاور پلانٹس کی صلاحیت میں 2 ہزار 850 میگاواٹ اضافے کیساتھ ملک میں بجلی پاور پلانٹس کی مجموعی صلاحیت 83 ہزار 350 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور پابندیاں عائد کرنے کے باجود، بجلی صنعت کے ملکی ماہرین کی کوششوں سے گزشتہ سال کے دوران تھرمل پاروپلانٹس کی صلاحیت 2 ہزار 251 میگاواٹ تک پہنچ گئی جو انتہائی قابل قدر ہے۔

اس کے علاوہ  گزشتہ سال کے دوران بجلی کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی اور اس کی صلاحیت 3 ہزار 348 میگاواٹ تک بڑھ گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =