ایران کیساتھ باہمی سیاحتی تعاون کے فروغ کیلیے یونیسکو کی آمادگی کا اعلان

تہران، ارنا – سیاحت کی ترقی اور منصوبہ بندی کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے قومی سیاحت کے ترقیاتی پروگرام کو فروغ دینے کے مقصد سے ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی توسیع کیلیے یونیسکو کی تیاری کا اعلان کیا۔

یہ بات علیرضا رحیمی نے پیر کے روز اس منصوبے کی تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔
رحیمی نے نائب وزیر سیاحت اور پیرس میں واقع تہران کے یونیسکو کے علاقائی دفتر کے سربراہ کے مابین ہونے والے ویڈیو کال کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا کہ 'قومی سیاحت کے ترقیاتی پروگرام کی ترقی' کے عنوان سے منصوبے کے نفاذ کیلیے باہمی تعاون جو کورونا کے دوران معطل کردیا گیا ہے، اس سال نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسکو کی تنظیم اس منصوبے میں بین الاقوامی مشیروں اور بین الاقوامی مالیاتی وسائل کے فراہم کنندگان کے ساتھ ایک کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اور ساتھ ہی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

اس موقع میں یونیسکو کے علاقائی دفتر کے سربراہ  سوتن سوکووسکی نے اس منصوبے پر عمل درآمد میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ  کے باوجود بین الاقوامی تعلقات کی فراہمی کے ساتھ ایران میں تعاون جاری رکھنے اور اگلے فیزوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیلیے ایران میں منصوبے کے تکنیکی مشیروں کے قیام کے لیے شرائط فراہم کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =