5 جولائی، 2020 9:36 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83845466
0 Persons
پاک ایران دشمنوں کو غلط فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی قومی اسمبلی کے نائب سربراہ نے ایران سے باہمی تعلقات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد ہرگز دشمنوں اور ثالث فریقیوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار" قاسم خان سوری" نے اتوار کے روز صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں تعینات ایرانی نئے قونصلر "حسن درویش وند" سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی حکومت ہمسایہ ملکوں بالخصوص ایران سے معاشی تعلقات اور سرحدوں میں باہمی لین دین میں مزید تیزی آنے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

انہوں نے دنیا بالخصوص دنیائے اسلام اور جنوبی ایشا میں مظلوم قوموں کی حمایت سے متعلق ایرانی تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے اس اطمینان کا اظہار کردیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص معاشی، ثقافتی اور معاشرتی میدان میں تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

سوری نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ تعاون نے دشمن عناصر کو مایوس کر رکھا ہے اور تہران اور اسلام آباد ہرگز دشمنوں اور ثالث فریقیوں کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے ایران میں پابندیوں کے باوجود کوویڈ- 19 کیخلاف لڑنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نےعالمی برداری سے ایران مخالف پابندیوں کو اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوری نے ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ کو پاکستانی حکومت کی پہلی ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا انتظامیہ علاقے میں تناؤ کے خاتمے اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے اور وہ مستقبل میں دنیائے اسلام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر کوئٹہ میں تعینات نئے ایرانی قونصلر نے بھی باہمی تعلقات، سرحدی تجارت، کرونا وائرس اور دنیائے اسلام کے مسائل سے متعلق بات چیت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =