5 جولائی، 2020 2:28 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83845066
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 201 ہزار 330 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر 240 ہزار و 438 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 201 ہزار330 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے اتوار کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 2 ہزار 560 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں یک ہزار و 295 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 240 ہزار 438 تک پہنچ چکی ہے۔
لاری نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کوویڈ-19 سے متاثرہ 163 افراد کا انتقال ہوگیا ہے اور اب کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 571 تک بڑھ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس کا شکار 201 ہزار 330 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ تین ہزار 168 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 10 لاکھ 794 ہزار 727 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان، کردستان، بوشہر، ہرمزگان، کرمانشاہ، ایلام، آذربائیجان غربی اور شرقی اور خراسان رضوی کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =