ایرانی شارٹ فلموں کو بین الاقوامی میلوں میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی شارٹ فلموں "Malakut" اور "Improvisation" کو بلغاریہ اور لاطینی امریکہ میں منعقدہ فلم فیسٹیولز میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی ہدایت کار "فرنوش عابدی" کی بنائی گئی انیمیشن Malakut کو بلغاریہ میں منعقدہ IN THE PALACE فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پش کیا جائے گا۔

IN THE PALACE فلم فیسٹیول کا 15 سے 22 ستمبر تک بلغاریہ کے شہر والاس میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس انیمیشن کی کہانی کسی پیانسٹ کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی بیوی کی جان کے بدلے اپنے ہاتھوں کو موت کی گھاٹ میں ڈال دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی فنکار "رامین معصومیان" کی بنائی گئی شارٹ فلم "Improvisation" کو بھی لاطینی امریکہ میں منعقدہ شارٹ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

امریکی لاطینی میلے کا 24 جولائی میں آن لائن انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =